"حکومت کا  کوئی بال بھی بیکا نہیں کرسکتا"

Dec 01, 2020 | 10:08:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا ہے کہ مخالفین اپنے منصوبوں میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ اپوزیشن والوں کی بھول ہے کہ جلسوں سے حکومت چلی جائے گی، یہ ڈیڑھ سو جلسے بھی کرلیں حکومت کا بال بیکا نہیں کرسکتے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شبلی فراز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے   کہا کہ اپوزیشن کا ٹولہ شہر شہر این آر او کے لئے مارا ماراپھر رہا ہے، عوام عمران خان کے پیچھےسیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں۔

 شبلی فراز کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن بارہویں کھلاڑی بن چکے ہیں، مریم نواز بے نظیر بننا چاہتی ہیں لیکن بےنظیر  کو تو ان کا اپنا بیٹا فالو نہیں کرسکا یہ کیا کریں گی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سندھ کے عوام بارہ سال سے مسلط نااہل ٹولے سے نجات کی دہائیاں دے رہے ہیں۔حکومت کی تمام توجہ ملک کو مسائل سے نکالنے پر مرکوز ہے۔