الیکشن کمیشن کیخلاف قراردادیں فنڈنگ کیس پر اثر انداز ہونے کیلئے ہیں،مولانا فضل الرحمان

Aug 01, 2022 | 22:33:PM
پی ڈی ایم ، سربراہ مولانا فضل الرحمان، عمران خان، اداروں، بلیک میل، کوشش،
کیپشن: مولانا فضل الرحمان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہناہے کہ عمران اداروں کو بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، الیکشن کمیشن کے خلاف قراردادیں فارن فنڈنگ کیس پر اثر انداز ہونے کے لئے ہیں۔
چارسدہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ عمران خان نے پنجاب ضمنی الیکشن میں کامیابی پر الیکشن کمیشن کا شکریہ ادا کیا تھا،عمران خان نے اسی الیکشن کمیشن کےخلاف پنجاب اور کے پی اسمبلی سے قراردادیں منظور کروا ئیں۔
پی ڈی ایم سربراہ نے کہاکہ ہمیں سپریم کورٹ پر اعتراض نہیں بلکہ سپریم کورٹ کے فیصلوں پر اعتراض ہے، اداروں کے سربراہان بھی انسان ہوتے ہیں جن سے غلطیاں ہوتی ہے،سپریم کورٹ سے بھی بعض فیصلوں میں غلطیاں ہوئی ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ججز کی عدم دستیابی کی وجہ سے چیف جسٹس نے فل کورٹ بنانے سے انکارکیا،دو روز بعد سپریم کورٹ کے ججز کے انتخاب کےلئے چیف جسٹس نے جوڈیشل کمیشن کا اجلا س بلالیا۔
سربراہ پی ڈی ایم نے کہاکہ چار سال تک ملک پر مسلط ٹولے نے معیشت کو تباہ و برباد کردیا،پاکستا ن کی معاشی صورتحال ٹھیک ہونے میں وقت لگے گا،ان کا کہناتھا کہ عمران خا ن ٹولے کا صرف ایک کام باقی تھا اور وہ ریاست توڑنا تھی۔ 

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کے رہنما نذیر چوہان گرفتار