الیکشن کمیشن اور ریڈ زون میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

Aug 01, 2022 | 21:10:PM
ریڈ زون ،سکیورٹی سخت
کیپشن: ریڈزون سکیورٹی کی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)آٹھ سال تک زیر سماعت رہنے والے ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ کل دس بجے سنایا جائے گا۔ فیصلے کے پیش نظر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے جائیں گے ،وزارت داخلہ کا الیکشن کمیشن اور ریڈ زون میں کل رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ۔حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کسی سیاسی پارٹی کے کارکن کو ریڈ زون میں جمع ہونے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا کل فیصلہ سنائے گا،پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ 21 جون کو محفوظ ہوا تھا۔ ممنوعہ فنڈنگ کیس 8 سال سے زائد الیکشن کمیشن مین زیر سماعت رہا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ فیصلہ کل سنایا جائیگا۔الیکشن کمیشن کے مطابق فیصلہ کل دس بجے سنایا جائیگا فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ تین رکنی بنچ سنائے گا۔ پی ٹی آئی کے منحرف رکن اکبر ایس بابر نے 2014 میں پارٹی فنڈز میں بے ضابطگیوں کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی۔ اکبر ایس بابر نے الزام عائد کیا کہ 2 آف شور کمپنیوں کے ذریعے لاکھوں ڈالرز پی ٹی آئی کے بینک اکاونٹس میں منتقل کیے گئے اور تحریک انصاف نے یہ بینک اکاونٹس الیکشن کمیشن سے خفیہ رکھے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ کل سنایا جائیگا،الیکشن کمیشن کا اعلان