(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کشمیر میں وزیراعظم اور سپیکر کے لیے مشترکہ امیدوار وں پر متفق 

Aug 01, 2021 | 18:58:PM
(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کشمیر میں وزیراعظم اور سپیکر کے لیے مشترکہ امیدوار وں پر متفق 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( نیوز ایجنسی) پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی نے آزاد کشمیر میں  وزیراعظم ،سپیکر و ڈپٹی سپیکر کے لیے مشترکہ امیدوار  لانے پر اتفاق کرلیا۔
 نجی ٹی وی کے مطابق آزاد کشمیر اسمبلی میں پارلیمانی تعاون کےلئے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں جماعتیں آزاد کشمیر اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر انتخاب کیلئے باہمی تعاون کریں گی اور اس تعاون کی بدولت دونوں اپوزیشن جماعتوں کو خواتین کی نشستوں پر ایک ایک سیٹ حاصل ہوجائےگی۔
اپوزیشن ذرائع نے بتایا ہے کہ آزاد کشمیر اسمبلی میں وزیر اعظم، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کیلئے بھی مشترکہ امیدوار کھڑے کئے جائیں گے، جبکہ لیڈر آف دی اپوزیشن کی نشست پیپلز پار ٹی کے حصہ میں آئےگی۔اس حوالے سے آزاد کشمیر میں پیپلزپارٹی کے صدر چودھری لطیف اکبر نے بتایا ہے کہ سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات میں باہمی تعاون کا فیصلہ ہوا ہے، دونوں جماعتیں ، مشترکہ لائحہ عمل کے تحت چلیں گی۔
 یہ بھی پڑھیں۔عمران ہاشمی نے’ٹائیگر 3‘ کے کردار میں ڈھلنے کیلئے سخت محنت شروع کردی