(ویب رپورٹ)اداکارہ اور سوفٹ وئیر انجنئیر تاپسی پنو مضبوط اور جاندار ایکٹنگ کے ساتھ ساتھ اپنے بیباک بیانات کے لئے بھی جانی جاتی ہیں۔ تاپسی پنو آج اپنا 34 واں یوم پیدائش سلیبریٹ کر رہی ہیں۔ وہ یکم اگست1987کو نئی دہلی میں پیدا ہوئیں۔ تاپسی پنو تعلیم، ڈانس اور کھیل میں بھی کافی دلچسپی رکھتی ہیں۔
بھارتی نجی ٹی وی چینل کی ویب رپورٹ کےمطابق بھارتی فلموں کے نامور اداکار امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ’پنک‘ میں کام کرکے تاپسی پنو نے ناظرین کے ساتھ ساتھ نقادوں کو بھی اپنا مرید بنا لیا تھا۔ تاپسی پنو کی خاصیت یہ ہے کہ فلموں کے علاوہ وہ بھارت اور دنیا میں ہونے والے حادثات پر بھی نظر رکھتی ہیں۔ بیباک طریقے سے اپنی بات رکھنے والی تاپسی پنو نے اپنے انسٹا گرام بایو مین لکھا ہے- ’ابھی آنکھ میں کھٹک رہی ہوں تو کیا، کبھی تو دل میں دھڑکوں گی‘۔
دہلی کے بزنس مین کی بیٹی تاپسی پنو سے ہی تعلیم میں کافی ہوشیار تھیں۔ اسکے علاوہ انکے والدین نے 8 سال کی عمر سے ہی انہیں کتھک اور بھرتناٹیم کی تربیت دلوانا شروع کردیا تھا۔ تاپسی پنو ڈانس کے ساتھ ساتھ پڑھائی پر بھی توجہ مرکوز کرتی تھیں۔ دہلی سے ہی کمپیوٹر سائنس میں انجینئرنگ کی پڑھائی کی۔ تعلیم مکمل ہونے کے بعد سافٹ ویئر انجینئر کے طور پر نوکری شروع کردی۔
خوبصورت اور اسمارٹ تاپسی پنو نے اسی درمیان آڈیشن دیا اور ان کا سلیکشن وی چینل کے ٹیلنٹ شو ’گیٹ گارجیس‘ میں ہوگیا۔ اس کے بعد تاپسی پنو نے ماڈلنگ کو ہی کیریئر بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ تاپسی پنو نے متعدد بڑی کمپنیوں کے پروڈکٹ کے لئے ماڈلنگ کی۔ تاپسی پنو ایک مشہور ماڈل کے طور پر جانی جانے لگی۔
2010 میں تیلگو فلم سے انہوں نے پہلی بار بڑی سکرین پر اپنی چمک دکھائی۔ تاپسی پنو کو 2013 میں بالی ووڈ کی فلم ’چشمیں بددور‘ ملی۔ یہ فلم باکس آفس پر تو نہیں چلی، لیکن تاپسی پنو کا کام لوگوں کو پسند آیا۔ تاپسی پنو کو اصلی پہچان اور شہرت فلم ’پنک‘ سے ملی۔اس فلم میں شاندار اداکاری اور خوبصورتی سے شائقین کو اپنا دیوانہ بنادیا۔ اس فلم کے بعد تاپسی پنو کے پاس مسلسل فلموں کے آفر آنے لگے۔ تاپسی پنو نے ’بدلہ‘، ’من مرضیاں‘، ’سانڈ کی آنکھ‘، ’تھپڑ‘، ’حسین دل ربا’ جیسی فلموں مین کام کرکے بالی ووڈ میں اپنی اداکاری کا سکہ جما دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رانی چیٹرجی نے دلہن بنی تصاویر شئیر کر دیں، مداحوں نے سوالات اٹھا دیئے