ایف بی آر مالی سال کے پہلے 9 ماہ کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام

Apr 01, 2023 | 12:31:PM
ایف بی آر مالی سال کے پہلے 9 ماہ کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا ٹیکس شارٹ فال 277 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق جولائی تا مارچ ایف بی آر کی ٹیکس محصولات 5 ہزار 1 سو 56 ارب روپے رہیں۔ مالی سال کے پہلے 9 ماہ کا ٹیکس ہدف 5 ہزار 4 سو 33 ارب روپے مقرر تھا جبکہ صرف مارچ کا ٹیکس شارٹ فال 67 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: ٹیکسٹائل صنعت بندش کے دھانے پر پہنچ گئی، اپٹما صدر نے وزیراعظم کو آگاہ کردیا

ذرائع کے مطابق مارچ کے دوران ایف بی آر کی ٹیکس وصولی 660 ارب روپے رہی جبکہ اس کے مقابلے میں ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 727 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا۔

تاہم اگلے چندروز میں ٹیکس وصولیوں کے حتمی اعدادوشمار موصول ہونے پر ریونیو شارٹ فال میں کچھ کمی متوقع ہے۔