وزیر اعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، اتحادی رہنما بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شریک

Apr 01, 2023 | 11:29:AM
وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں حکومت کی اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس آج ماڈل ٹاون لاہور میں ہوگا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس جاری ہے، جس میں حکومت کی اتحادی جماعتوں کے قائدین اور رہنما بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں نواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہیں، ملک کی مجموعی سیاسی و آئینی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

اجلاس میں سپریم کورٹ میں پیدا شدہ صورتحال، پنجاب کے پی انتخابات پر بھی مشاورت ہوگی، اجلاس میں کسی ممکنہ صورتحال پر قانونی چارہ جوئی سمیت مختلف آپشنز پر غور کیا جائے گا۔

وزیر اعظم کی معاونت کےلئے وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، عطااللہ تارڑ، ملک احمد خان سمیت دیگر رہنما بھی اجلاس میں شریک ہیں۔

دوسری جانب وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کی ون سائیڈڈ پروسیڈنگ پر آج اجلاس ہونے جا رہا ہے، جب بنچ 9 سے 3 پر آجائے تو سپریم کورٹ کی تقسیم کھل کر سامنے آجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ باقاعدہ نظر آجائے گا کہ سپریم کورٹ معاملات ایک مائنڈ سیٹ کے تحت چل رہے ہیں تو ہم بھی مشاورت کا حق رکھتے ہیں، جے یو آئی ایف کی جانب سے کامران مرتضی اور پیپلز پارٹی کی جانب سے فاروق ایچ نائیک عدالت میں کھڑے ہیں۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ ہم تینوں جماعتوں نے یہ کہا تھا ہمیں پارٹی بنایا جائے لیکن سیاسی جماعتوں کو پارٹی نہیں بنایا گیا، سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ سیاسی جماعتوں کو یہ حق نہیں دینا چاہتا وہ اپنی بات کریں، سپریم کورٹ نے سرکولر جاری کر کے جسٹس قاضی فائز عیسی کے فیصلے کی نفی کی، ہمارا یہ مطالبہ ہے کہ فل کورٹ بنایا جائے۔