سعودی عرب میں آج پہلا روزہ، پاکستان میں چاند سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیان 

Apr 01, 2022 | 20:56:PM
سعودی عرب سمیت، خلیجی ممالک، رمضان المبارک ، چاند نظر آگیا،
کیپشن: رمضان المبارک چاند، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے اور ان ممالک میں آج پہلا روزہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ،خلیجی ممالک سمیت دیگر ممالک میں بھی ماہ رمضان کا چاند دیکھا گیا ہے،سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں آج دو اپریل بروز ہفتہ کو پہلا روزہ ہے۔
ادھر محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ کل رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی اچھی امید ہے،محکمہ موسمیات کا مزید کہناتھا کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف اور موسم گرم رہے گا،ملک کے چند علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود ہونے کی توقع ہے، محکمہ موسمیات نے کہا کہ اسلام آباد میں نئے چاند کی عمر 31 گھنٹے 32 منٹ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹیبلشمنٹ نے استعفے سمیت 3 آپشن دیئے، وزیراعظم عمران خان