امریکا نے بھارت کو بھی سخت وارننگ دے دی

Apr 01, 2022 | 16:23:PM
امریکا بھارت دھمکی
کیپشن: امریکا کی بھارت کو دھمکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)روس کے ساتھ معاشی تعلقات بڑھانے پر امریکا نے روس کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ روس سے لین دین بھارت کو'بڑے خطرے' میں ڈال سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک اعلیٰ امریکی عہدیدارنے کہا کہ روس سے تیل کی درآمدات میں اضافے کی وجہ سے بھارت کو 'بڑے خطرے' کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ یوکرین کے خلاف جنگ شروع ہونے کے بعد سے بھارت نے روس سے تیل کی خریداری تیز کردی ہے۔
اعلی امریکی عہدیدار نے خبر رساں ایجنسی روئٹرز کو بتایا کہ امریکہ روس کے خلاف عائد پابندیوں کو زیادہ سختی سے نافذ کروانے کے لیے کئی اقدامات کررہا ہے۔ان کا کہناتھا کہ امریکہ کو اس بات سے کوئی اعتراض نہیں کہ بھارت روس سے تیل خریدے بشرطیکہ وہ اسے ڈسکاونٹ پر خرید رہا ہو اور درآمدات گزشتہ برسوں کے مقابلے میں زیادہ نہیں ہورہی ہوں۔ درآمدات میں معمولی اضافہ سے کوئی پریشانی نہیں ہے۔
امریکی عہدیدار کا بیان اس وقت سامنے آیا جب روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نئی دہلی کے دو روزہ دورے پر آنے والے ہیں اور امریکہ کے نائب قومی سلامتی مشیر برائے معاشیات دلیپ سنگھ بھارت کے دورے پر ہیں۔ جرمنی کے قومی سلامتی مشیر نے بدھ کے روز بھارت کا دورہ کیا تھا اور جمعرات کے روز برطانوی وزیر خارجہ دہلی پہنچ رہی ہیں۔
24فروری کے بعد سے بھارت نے روس سے 1.3 کروڑ بیرل تیل خریدا ہے جبکہ گزشتہ پورے سال کے دوران روس سے تیل کی درآمدات 1.6 کروڑ بیرل تھیں۔
یہ بھی پڑھیں:سری لنکا :بدترین معاشی بحران،صدر کے گھر مظاہرین کا دھاوا ، کرفیو نافذ