ماہ رمضان،پی آئی اے کا نئے دفتری اوقات کار کا شیڈول

Apr 01, 2022 | 12:19:PM
پی آئی اے آفس، فائل فوٹو
کیپشن: پی آئی اے آفس، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے ماہ رمضان کے لئے نئے دفتری اوقات کار کا شیڈول جاری کردیا، سی ای او پی آئی اے ایرمارشل ارشد ملک کی منظوری کے بعد رمضان کے دفتری اوقات کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا‌۔

تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے ماہ رمضان کے لئے نئے دفتری اوقات کار کا اعلان کردیا، جس کے تحت پیر تا جمعرات صبح 10سے4بجے سہ پہر تک دفتری اوقات ہوں گے،نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ رمضان المبارک کے دوران پیر تا ہفتہ دفتری اوقات صبح 10 سے شام 4 بجے تک ہوں گے اور نماز ظہر ادائیگی کے لئے دوپہر ایک سے 1:30بجے تک وقفہ ہوگا۔پی آئی اے کا کہنا ہے کہ جمعہ کے نماز جمعہ ادائیگی کے لئے دوپہر ایک سے 2 بجے ایک گھنٹہ کا وقفہ ہوگا۔

واضح رہے کہ رمضان کے مقدس مہینے میں ملازمین کو سہولت فراہم کرنے کے لیے نجی اور سرکاری اداروں کے اوقات کار میں کمی کی جاتی ہے۔

خیال رہے محکمہ موسمیات نےپیشگوئی کی ہے کہ رمضان کا چاند 29 شعبان یعنی 2 اپریل کو نظر آنے کا امکان ہے اور پہلا روزہ 3 اپریل بروز اتوار ہوگا۔

 یہ بھی پڑھیں:    مہنگے ترین فرنچ فرائز فروخت کرنیکا ریکارڈ۔قیمت ناقابل یقین