چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کادورہ ترکی، وزیر دفاع اور فوجی قیادت سے ملاقاتیں

Apr 01, 2021 | 17:41:PM
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کادورہ ترکی، وزیر دفاع اور فوجی قیادت سے ملاقاتیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضانے ترکی کا دورہ کیا اورانقرہ میں ترک وزیر قومی دفاع جنرل (ر) ہولوسی آکار سے ملاقات کی۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ندیم نے کمانڈر ترک مسلح افواج اورتینوں مسلح افواج کے سربراہوں سے ملاقاتیںکیں،چیف جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے ترک ایروسپیس صنعتوں کا بھی دورہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ترک فوجی قیادت نے پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ کارکردگی کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ترک فوجی قیادت نے کہاکہ پاکستانی مسلح افواج نے انسداد دہشتگردی کی جنگ میں لازوال قربانیاں دیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کو ترک اعلیٰ فوجی اعزاز ”لیجین آف میرٹ“سے نوازاگیا۔

یہ بھی پڑھیں: براڈ شیٹ انکوائری کمیشن کی رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ