اوگرا نے پٹرولیم مصنو عات کی قیمتوں میں کمی کا نو ٹیفکیشن جا ر ی کر دیا 

Apr 01, 2021 | 00:28:AM
اوگرا نے پٹرولیم مصنو عات کی قیمتوں میں کمی کا نو ٹیفکیشن جا ر ی کر دیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اوگرا نے پٹرولیم مصنو عات کی قیمتوں میں کمی کا نو ٹیفکیشن جا ر ی کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ روپے فی لیٹر تک کمی کی سمری وفاقی حکومت کو ارسال کی تھی۔ اس وقت فی لیٹر پٹرول پر 11 روپے 23 پیسے پٹرولیم لیوی عائد ہے۔ فی لیٹر ڈیزل پر 12روپے 74پیسے پٹرولیم لیوی عائد ہے۔
15 فروری کو وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کی تھی۔ اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں14.07 روپے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13.61 روپے فی لٹر اضافے کی تجویز تھی۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 10.79 روپے کی سفارش کی گئی تھی۔ اوگرا نے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 7.43 روپے اضافہ تجویز کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان سمیت باقی مسلم ممالک میں پہلا روزہ 13 اپریل کو ہوگا؟