مدت صدارت مکمل،لبنانی صدر نے  صدارتی محل خالی کردیا

Oct 31, 2022 | 18:30:PM
مدت صدارت مکمل،لبنانی صدر نے  صدارتی محل خالی کردیا
کیپشن: لبنانی صدر
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لبنان کے 89 سالہ عیسائی صدر مشعل عون کی مدت صدارت مکمل ہوگئی، جس کے بعد انہوں نے گزشتہ روز صدارتی محل خالی کر دیا،نگران وزیراعظم گزشتہ چھ ماہ سے حکومت سازی کی کوشش کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  ملک میں شدید مالیاتی بحران جاری ہے، صدر کے استعفے کے بعد نگران کابینہ پر ذمہ داری آگئی ہے، خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے صدر مشعل عون کا کہنا تھا کہ ان کے صدارتی اختیارات محدود ہیں، جن سے معاشی بحران کا تدارک نہیں ہوسکتا۔

مشعل عون 2016 میں لبنان کے صدر بنے تھے، دورِ صدارت کے آخری دنوں میں انہوں نے امریکا کی ثالثی میں اسرائیل کے ساتھ سمندری حدود سے متعلق تاریخی معاہدہ کیا۔