طالبان افغان کرکٹ کو سپورٹ کررہے ہیں یا نہیں۔۔؟حقائق منظر عام پر

Oct 31, 2021 | 14:49:PM
سوشل میڈیا ، افغان،سپورٹ،افغانستان
کیپشن:  افغان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر متعدد خبریں گردش کررہی ہیں کہ افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اپنے خرچے پر ٹیم کو ٹی 20 ورلڈ کپ  میں لے کرگئے ہیں جس پر دنیا بھر سے کرکٹ شائقین نے افغان کپتان محمد نبی کے اس اقدام کو سراہا، ان خبروں میں کتنی صداقت مزید حقائق منظر عام پر آچکے ہیں۔

ورلؑڈ ٹی 20 کپ کےسنسنی خیز مقابلے دبئی اور شارجہ میں جاری ہیں، افغان کرکٹ سے متعلق گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایسی خبریں گردش کررہی تھیں کہ کپتان محمد نبی نے طالبان کی سپورٹ کے بغیر اپنے خرچے پر ٹیم کو اس ورلڈ کپ کے لئے تیار کیا جس پر کرکٹ شائقین نے محمد نبی کے اس اقدام کی تعریف کی اور پاکستان سے میچ ہارنے کے بعد ٹویٹر پر متعدد ایسے پیغامات سامنے جن میں لکھا ہوا تھا کہ میمز نہ بنائی جائیں کیونکہ افغان کرکٹ ٹیم طالبان کی سپورٹ کے بغیر اس ورلڈ کپ میں شریک ہوئی جبکہ طالبان حکومت نے اس قسم کی کوئی تجویز نہیں۔

 افغانستان میں مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے بعد طالبان کے اقتدار میں آنے پر افغان کرکٹ ٹیم نےشارجہ میں سکاٹ لینڈ کو شکست دی.ترجمان طالبان سہیل شاہین نے اپنے آفیشل ٹویٹ اکاؤنٹ سے ٹیم کو اس جیت پر مبارک باد دی، شاباش لڑکوں! مستقبل میں مزید فتوحات حاصل کرنے میں اللہ آپ کی مدد فرمائے۔

  اگرچہ طالبان مختلف قسم کی تفریحی سرگرمیوں کی مخالفت کرتے ہیں مگر نامساعد حالات میں اپنی ٹیم کو سپورٹ کرتے اور ان کو کھیلتا دیکھ کر لطف اندورز ہوتے رہے، اگرچہ یہ کہنا مناسب نہیں ہوگا افغان نئی حکومت ٹیم کو سپورٹ نہیں کررہی تو یہ غلط ہے، محض ایک پروپیگنڈا ہے۔

یہ بھی پڑھیںمذہبی جماعت اورحکومتی مذاکرات میں نیا موڑ۔۔پریس کا نفرنس اچانک ملتوی کیوں؟