ملک بھر میں تیزہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی

May 31, 2023 | 20:37:PM
ملک بھر میں تیزہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی
کیپشن: کالی گھٹائیں، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں تیزہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد میں مطلع ابر آلود رہنے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اسلام آباد میں بعض مقامات پر ژالہ باری تیز بارش کی توقع ہے ۔
رپورٹ میں مزید کہاگیاہے کہ خیبرپختونخوا میں دیر، سوات، چترال، کوہستان، مانسہرہ، بالاکوٹ، بٹگرام، ایبٹ آباد، مالاکنڈ، ہری پور، میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، باجوڑ، کرم، وزیرستان، کوہاٹ، بنوں، ٹانک، کرک اور ڈیرہ اسماعیل خان میںبھی آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، جبکہ چندمقا مات پر ژالہ باری اور موسلا دھار بارش بھی متوقع ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: مائنس عمران فارمولا؟شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے بعد فوادچودھری کی اہم میڈیا ٹاک
ادھرپنجاب میں بھکر،میانوالی، ڈی جی خان، ملتان، سرگودھا،جوہر آباد،خوشاب،بہاولپور، بہاولنگر، لیہ میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے،فیصل آباد، ساہیوال، لاہور، قصور،گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، راولپنڈی، جہلم ، اٹک، چکوال، مری اور گلیات میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، مری، گلیات، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ ،گجرات اورلاہور میں موسلادھار بارش ژالہ باری کا بھی امکان ہے ۔
رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، بارکھان، موسیٰ خیل، لسبیلہ، خضدار اور گرد و نواح میں تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد اور گر دو نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں آندھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، کشمیر میں چند مقامات پر ژالہ باری موسلادھار بارش کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک عدم اعتماد سے قبل بڑا استعفیٰ آ گیا