کے پی کے میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ۔۔پولنگ جاری 

Mar 31, 2022 | 09:00:AM
کے پی کے ، بلدیاتی الیکشن
کیپشن: کےپی کے میں بلدیاتی الیکشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے 18 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ صبح 8شروع ہوگئی ۔پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی ۔بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ کے موقع پرسیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔چیف الیکشن کمشنر،سیکریٹری الیکشن کمیشن اوراسپشل سیکریٹری پولنگ کے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں۔
خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 18 اضلاع میں پولنگ ہورہی ہے ،گزشتہ روز تمام انتخابی مواد، بیلٹ پیپرز، پولنگ بیگز اور پولنگ اسٹاف کو اپنے اپنے پولنگ اسٹیشنز پر مکمل سکیورٹی کے ساتھ پہنچایا گیا۔
18 اضلاع کی کل 65 تحصیلوں میں بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں، مجموعی طور پر 6176 پولنگ اسٹیشنز اور 16509 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔
جن اضلاع میں بلدیاتی انتخاب کیلئے پولنگ ہونی ہے ان میں اورکزئی، کرم، شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان، ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹگرام، تورغر، کوہستان بالا، کوہستان زیریں، کولائی پالس، سوات، شانگلہ، مالاکنڈ، دیر بالا، دیر زیریں، چترال بالا اور چترال زیریں شامل ہیں۔
ان اضلاع میں یونین کونسلز کی تعداد ایک ہزار 830 ہے۔ کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 80 لاکھ 57 ہزار 474 جبکہ اس میں مرد ووٹرز 44 لاکھ 89 ہزار 771 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 35 لاکھ 67 ہزار 703 ہے۔
یہ بھی پڑھیں:گرفتار لیگی رہنما چودھری تنویر سے متعلق عدالت سے بڑی خبر