ایشز سیریز، انگلیںڈ نے آخری ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہرا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ایشز سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میں انگلیڈ نے ڈرامائی انداز میں آسٹریلیا کو 49 رنز سے ہرا کر روایتی سنسنی خیز سیریز برابر کردی۔
5 میچوں پر مشتمل سیریز میں انگلیںڈ اور آسٹریلیا دونوں نے دو دو میچز جیتے جبکہ ایک کا فیصلہ نہیں ہوسکا تھا۔ اس طرح یہ سیریز برابر رہی۔
اس میچ سے قبل آسٹریلیا کو انگلینڈ کیخلاف ایک کے مقابلے میں 2 کی برتری حاصل تھی تاہم انگلینڈ کے اسٹورٹ براڈ نے حریف ٹیم کے آخری کھلاڑی کو آؤٹ کرکے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروا دیا۔
The perfect ending to a glorious career for Stuart Broad????
— ICC (@ICC) July 31, 2023
England beat Australia in the fifth and final #Ashes Test to level the series 2-2!#WTC25 | ???? #ENGvAUS: https://t.co/AybW31movm pic.twitter.com/Avr1tpcgvj
انگلینڈ نے اوول گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے پانچویں میچ کی پہلی اننگز میں 283 رنز اور دوسری میں 395 رنز بنائے تھے جبکہ آسٹریلیا کا پہلی اننگز کا اسکور رنز تھا اور دوسری اننگز میں پوری ٹیم 334 رنز پر آؤٹ ہوگئی جس کے باعث انگلیڈ کو 49 رنز سے فتح حاصل ہوگئی۔ اس طرح انگلینڈ نے خود کو سیریز میں شکست سے بچاتے ہوئے ایشز سیریز برابر کردی۔