عاطف اسلم کی 8 سال بعد بالی ووڈ میں واپسی

Jan 31, 2024 | 15:30:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز)پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی 8 سال کے طویل عرصے کے بعد بالی ووڈ کی دنیا میں واپسی کا اعلان بھارت میں ہوگیا۔

سال 2019 میں بھارت میں پیش آنے والے پلوامہ حادثے کے ردِعمل میں ہندو انتہاپسندوں کی دھمکیوں کے بعد بالی ووڈ کے فلم میکرز نے پاکستانی فنکاروں کو اپنی فلموں میں لینا بند کردیا تھا جبکہ بالی ووڈ کی ایسوسی ایشن نے پاکستانی فنکاروں پر پابندی عائد کردی تھی جو سال 2023 کے آخر میں بھارتی عدالت کی جانب سے ہٹا دی گئی,اس پابندی کے ہٹنے کے بعد پاکستان کے متعدد فنکاروں سے بھارت کے فلمساز اور میوزک ڈائیریکٹرز رابطے میں ہیں، حالیہ جاری بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عاطف اسلم بالی ووڈ کی نئی فلم "لو اسٹوری آف نائنٹیز" میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔

اس خبر نے بالی وڈ متوالوں کو خوشی سے جھوم اٹھنے پر مجبور کردیا ہے اور سب عاطف اسلم کی بالی ووڈ میں واپسی کیلئے بے حد خوش ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم "لو اسٹوری آف نائینٹیز" کے ہدایتکار اور فلمساز کا کہنا ہے کہ "خوشی ہے کہ عاطف اسلم ہماری فلم سے بالی ووڈ میں واپسی کریں گے"۔

انہوں نے کہا کہ " بھارت میں عاطف اسلم کی مقبولیت کے سبب یہ پہلے ہی سوچ لیا تھا کہ فلم کے گانے ان سے ہی گوائیں گے"۔

سنگانی برادرز موشن پکچرز کے بینر تلے بننے والی اس فلم  میں اداکار آدھیان سمن اور مس یونیورس  2022 دیوا دیویاتا رائے مرکزی کردار ادا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈرامہ سیریل "پاگل خانہ" کے چرچے، ریلیز ہوتے ہی مداحوں کو اپنی طر ف مائل کرلیا

واضح رہے کہ عاطف اسلم کا بھارتی پنجابی فلم "جی وے سوہنیا جی" کیلئے گایا گیا ٹائٹل ٹریک جاری کردیا گیا ہے جو ان کے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔