عدت میں نکاح کیس : بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

Jan 31, 2024 | 13:25:PM
عدت میں نکاح کیس : بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدت میں نکاح کیس کیخلاف بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

  اسلام آباد ہائیکورٹ میں عدت میں نکاح کیس خارج کرنے کی درخواستوں پر  سماعت ہوئی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے سماعت کی،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی طرف سے سلمان اکرم راجہ اور عثمان ریاض گل نے دلائل دیئے،سلمان اکرم راجہ نے مختلف عدالتی فیصلوں کے حوالے دیتے ہوئے کہاکہ سپریم کورٹ کے شریعت اپیلٹ ٹریبونل کافیصلہ موجود ہے کہ 39دن کے بعد بھی نکاح ہو تو اسے فاسق قرار نہیں دیا جاسکتا،اس ریگولر نکاح کہا جا سکتا ہے۔

 پراسیکیوشن کے وکیل رضوان عباسی نے کہاکہ اگر یکم جنوری والا نکاح درست تھا تو پھر دوسرا نکاح کرنے کی ضرورت کیوں محسوس ہوئی،جو دوسرے نکاح کے گواہان تھےاور نکاح خواں تھا وہ اس کیس میں گواہ ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔