سزائیں دیتے وقت بانی پی ٹی آئی کو دفاع کا حق نہیں دیا گیا، اعتزاز احسن

Jan 31, 2024 | 12:57:PM
 معروف قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ سزائیں دیتے وقت بانی پی ٹی آئی کو دفاع کا حق نہیں دیا گیا، پراسیکیوشن کے وکلاء کو ملزم کا وکیل مقرر کروایا گیا۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) معروف قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ سزائیں دیتے وقت بانی پی ٹی آئی کو دفاع کا حق نہیں دیا گیا، پراسیکیوشن کے وکلاء کو ملزم کا وکیل مقرر کروایا گیا۔ 

لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی سزائیں ہائی کورٹ سے معطل ہونی ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ ملزم کا 342 کا بیان لیے بغیر سزا ہوئی، سائفر کیس میں ملزم کے گواہوں کو نہیں بلوایا گیا، سائفر میں بانی پی ٹی آئی کے 342 کے بیان پر ان کے دستخط ہی نہیں۔

مزید پڑھیں:   5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان

اُن کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سزا پر جگ ہنسائی ہو گی، ملزمان کو بغیر موقع دیے سزا دی جاتی ہے، اس سزا کے ملکی معیشت پر بُرے اثرات پڑیں گے، 8 فروری سے پہلے اپیلوں کو سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔