پشاور پولیس لائن دھماکے میں شہداکی تعداد 100ہو گئی

Jan 31, 2023 | 18:04:PM
پشاور پولیس لائن دھماکے میں شہداکی تعداد 100ہو گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیو ز)ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال نے تصدیق کی ہے کہ پشاور پولیس لائن  مسجد میں دھماکے سے شہید  افراد کی تعداد 100 ہو  گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا کہنا ہے کہ اب تک ہسپتال میں  100افراد کی لاشیں لائی جا چکی ہیں،  جبکہ اس سے قبل نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا  کا کہنا تھا کہ پولیس لائن مسجد میں دھماکے سے 95افراد شہید ہوئے ہیں جبکہ 221زخمی  ہیں ۔
پشاور پولیس لائن دھماکے کی جگہ کا معائنہ کرنے کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے نگران وزیر اعلیٰ اعظم خان کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں کو تنہا نہیں چھوڑ یں گے واقع کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنادی ہے ، 

پشاور میں  بڑی تعداد میں ہمارے بھائی شہید ہوئے  میں کل وزیر اعظم کے ساتھ اسلام آباد میں تھا وزیر اعظم کو آگاہ کیا کہ خیبرپختونخوا میں دہشتگردی میں اضافہ ہو رہا ہے  ، وفاق سے فنڈ مانگے ہیں ،  صوبے کی طرف سے پولیس فورس کو پوری سپورٹ دینگے۔

اس موقع پر آئی جی خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی لیپس کی تحقیقات کاحکم دیاہے ،سی سی پی او کی نگرانی میں تحقیقات ہوں گی کہ خود کش بمبار کس طرح مسجد تک پہنچا ؟وزیراعلیٰ کے حکم پر جے آئی ٹی بنائی ہے جے آئی ٹی میں تمام ایجنسیوں کے اہلکار شامل ہونگے  ، ڈی آئی جی کو جے آئی ٹی کے لیے سربراہ مقرر کیا ہے دھماکے میں دس سے بارہ کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا  بارود سے زیادہ نقصان نہیں ہوا بلکہ چھت گرنے سے ہوا ٹی ٹی پی نے اعلان کیا ہم زمہ دار ہے بعد وہ انکاری ہوگ ےجماعت الاحرار واقع میں ملوث ہوسکتی ہے ریسکیو نے جائے حادثہ پر 24گھنٹے بعد آپریشن مکمل کر لیا گیا مسجد کو کلئیر کردیا ہے