پاکستان کی خارجہ پالیسی کو دھچکا۔ مسعود خان کی امریکا میں بطور سفیر تعیناتی مشکوک ہو گئی

Jan 31, 2022 | 19:33:PM
خارجہ پالیسی۔سفیر۔ہنڈوستان ٹائمز۔سکاٹ پیری۔امریکا۔عافیہ صدیقی
کیپشن: مسعود خان۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان کی خارجہ پالیسی کو دھچکا۔امریکا میں اعلیٰ سطح پر واشنگٹن میں مسعود خان کی بطور پاکستانی سفیر تعیناتی کی مخالفت شروع ہو گئی۔
بھارتی اخبا ر ہندوستان ٹائمزکے مطابق امریکی رکن کانگریس سکاٹ پیری نے صدر جوبائیڈن کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے بائیڈن پر زور دیا کہ وہ پاکستان کے اگلے سفیر کے طور پر عمران خان کے انتخاب کو مسترد کر دیں۔ سکاٹ پیری نے الزام عائد کیاکہ مسعود خان نے دہشت گردوں اور حزب المجاہدین سمیت غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں دونوں کی تعریف کی اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی ہے کہ وہ حزب المجاہدین کے سابق کمانڈر برہان وانی جیسے جہادیوں کی تقلید کریں جنہوں نے اپنی زندگی ہندوستان کے خلاف مقدس جنگ کے لئے وقف کر دی تھی۔۔
 انہوں نے تحریر کیا کہ بے شک محکمہ خارجہ نے مبینہ طور پر مسعود خان کو پاکستان کے نئے سفیر کے طور پر منظوری دینے پر روک دیا ہے لیکن یہ کافی نہیں ہے اس لئے میں آپ سے گزارش کرتا ہوں کہ مسعود خان کی طرف سے آپ کو پیش کردہ کسی بھی سفارتی اسناد کو مسترد کریں اور حکومت پاکستان کی طرف سے اس جہادی کو امریکامیں پاکستان کے سفیر کے طور پر تعینات کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کر دیں۔انہوں نے کہا کہ مسعود خان امریکا کو قتل کرنے والی عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے بھی کوشاں رہے۔ 2010 میں عارفہ صدیقی کو امریکی فوجیوں کو قتل کرنے کی کوشش کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے جہادیوں نے باقاعدگی سے اس کی رہائی کے لئے آواز اٹھائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان حکومت کی جانب سے خطے میں ہمارے مفادات اور ساتھ ہی ساتھ ہمارے ہندوستانی اتحادیوں کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے لئے کام کرنے والے ایک دہشت گرد ہمدرد کی نامزدگی کا مظاہرہ اسلام آباد کی طرف سے امریکا کے لئے بدترین توہین ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔وزیراعظم نے پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا۔۔پرانی قیمتیں بر قرار