سندھ:ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کیخلاف اپیلوں کی سماعت کیلئے ٹریبونلز قائم

Dec 31, 2023 | 16:40:PM
سندھ:ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کیخلاف اپیلوں کی سماعت کیلئے ٹریبونلز قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سندھ میں ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں کی سماعت کے لیے ٹریبونلز قائم کردیے گئے ہیں، سندھ ہائی کورٹ کے 6 ججز اپیلیٹ ٹریبونلز کے لیے نامزد کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 2024 کے عام انتخابات سے قبل گرما گرمی جاری،الیکشن کمیشن نے اپیلوں کی سماعت کے لئے ہائیکورٹس سے رجوع کیا تھا اورسندھ ہائیکورٹ نے اپیلوں کی سماعت کے لئے 6 ججز نامزد کئے تھے،سندھ ہائیکورٹ کے اقدام کے بعد الیکشن کمیشن نے ٹربیونلز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:شادی کا جھوٹا اشارہ دینے پر ماورا حسین تنقید کی زد میں آگئی

کراچی اور حیدرآباد میں کاغذاتِ نامزدگی سے متعلق ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں کی سماعت جسٹس ارشد حسین ،جسٹس خادم حسین تنیو اور جسٹس عدنان کریم کریں گے۔