نورین کیوں رو رہی ہے؟

Dec 31, 2023 | 10:33:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نورین کیوں رورہی ہے؟ پی ٹی آئی کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے لائیو پروگرام میں بتا دیا ۔

پروگرام ’10تک ‘میں گفتگو کرتے ہوئے میزبان ریحان طارق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سمیت اس کی سیاسی مخالف جماعتوں اور اب خود الیکشن کمیشن کے لیے سب سے بڑا مسئلہ بلے کا بیلٹ پیپر پر ہونا بنا ہوا ہے۔پی ٹی آئی کی حریف جماعتوں کی طرف سے تو اس مسئلے کو اجاگر کرنے کی وجہ تو سمجھ میں آتی ہے لیکن اب خود الیکشن کمیشن بھی اس معاملے میں فریق کے طور پر ابھر کر سامنے آرہے ہیں۔جس نے پشاور ہائی کورٹ سے اپنی مرضی اور منشا کے مطابق فیصلے نہ آنے پر تین روز تک اس معاملے سے متعلق مختلف اجلاسوں میں غور و فکر کیا ۔جس کے بعد اب الیکشن کمیشن کی جانب سے اس فیصلے کیخلاف فریق بنتے ہوئے پشاور ہائی کور ٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔لیکن یہاں سوال یہ ہے کہ الیکشن کمیشن کیوں عدالتوں سے براہ راست ٹکراو کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔وہ نہ تو اس معاملے میں فریق ہے ہیں نہ اس کا کوئی سیاسی مقصد ہونا چاہیے۔الیکشن کمیشن نے کی نظر میں جو فیصلہ ٹھیک تھا ملکی عدالتوں کے نزدیک وہ درست نہیں تھا ۔لیکن الیکشن کمیشن کیوں بضد ہے کہ تحریک انصاف کو الیکشن سے آوٹ ہی کیا جائے۔یہاں معاملہ تحریک انصاف سے متعلق ہے تو الیکشن کمیشن بھاگ دوڑ مین مصروف ہے ۔لیکن اگر اصولی طور پر اگر باقی تمام پارٹیز کے انتخابات کو دیکھا جائے تو وہ بھی اتنے صاف اور شفاف نہیں ہیں جو بتائے جاتے ہیں ۔اگر میرٹ پر ان جماعتوں کے انتخابات کو بھی پرکھا جائے تو کوئی بھی جماعت الیکشن لڑنے کی اہل نہیں رہے گی ۔یہی بات مشیر نگران پنجاب حکومت کنور دلشاد بھی کہتے ہیں کہ اگر الیکشن کمیشن عدالتوں میں جاتا ہے اور عدالت میرٹ پر تمام جماعتوں کے انتخابات کو دیکھتا ہے تو پھر کوئی بھی جماعت بھی الیکشن لڑنے کی اہل نہیں رہے گی

دیگر کیٹیگریز: ویڈیوز
ٹیگز: