مذہبی نشانات سے مزین شا ل پہننے پرسدھو نے معافی مانگ لی

Dec 31, 2020 | 23:25:PM
 مذہبی نشانات سے مزین شا ل پہننے پرسدھو نے معافی مانگ لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سابقہ بھارتی کرکٹر اور ریاست پنجاب سے انڈین نیشنل کانگریس کے رکن اسمبلی نوجوت سنگھ سدھو نے غیر ارادی طور پر سکھوں کے جذبات مجروح کرنے پر معافی مانگ لی۔
تفصیلات کے مطا بق سدھو کی معافی اس وقت سامنے آئی جب گولڈن ٹیمپل کے اکال تخت سربراہ ہرپریت سنگھ نے سدھو سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔ سدھو نے جو شال پہنی وہ سکھ مذہبی نشانات سے مزین تھی۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ہی سدھو نے ایک بیان جاری کیا جس میں انھوں نے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ انھوں نے نادانستہ طور پر یہ شال پہن لی۔ سدھو نے اپنے ٹوئٹ میں لکھ کہ ’شری اکال تخت سربراہ عظیم ہیں، میں نے غیر ارادی طور پر بھی کسی کے جذبات کو ٹھیک پہنچائی ہے تو میں اس سے معافی مانتا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ لاکھوں سکھ ان محترم نشانات کو اپنی پگڑی، کپڑوں پر پہنتے ہیں، تاہم میں نے بھی غیر ارادی طور پر یہ شال پہن لی۔واضح رہے کہ گولڈن ٹیمپل میں سدھو کے خلاف شکایات ملنے کے بعد اکال تخت کے سربراہ گیانی ہرپریت سنگھ نے سدھو سے عوامی سطح پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔ دوسری جانب اکال تخت کے پرسنل اسسٹنٹ جسپال سنگھ کا کہنا ہے کہ سیکریٹریٹ کو ابھی تک سدھو کی جانب سے تحریری معافی نامہ نہیں ملا ہے۔