ونڈر وومن 1984' کی ہیروئین نے بھارتی 82 سالہ خاتون بلقیس بی بی کو ونڈر وومن قرا ر دے دیا

Dec 31, 2020 | 23:10:PM
ونڈر وومن 1984' کی ہیروئین نے بھارتی 82 سالہ خاتون بلقیس بی بی کو ونڈر وومن قرا ر دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)با کس آفس پر کامیا بی کے جھنڈے گا ڑنے والی فلم' ونڈر وومن 1984' کی ہیروئین گال گیڈٹ نے بھارت میں شہریت کے متنازع قوانین کے خلاف خواتین کے احتجاج سے شہرت حاصل کرنے والی 82 سالہ خاتون بلقیس بی بی کو ونڈر وومن قرا ر دے دیا ہے ۔

View this post on Instagram

A post shared by Gal Gadot (@gal_gadot)

 تفصیلات کے مطا بق انسٹاگرام پوسٹ میں گال گیڈٹ نے متعدد خواتین کی تصاویر شیئر کی ہیں جنہوں نے سال 2020ء میں نمایاں کارنامے انجام دیے اور حیران کردیا۔گال گیڈٹ نے لکھا ہے کہ یہ میری ذاتی ونڈرویمن ہیں، کچھ میرے خاندان سے ہیں ، کچھ قریبی دوست ہیں تو کچھ نے مجھے نہایت متاثر کیا ہے۔ان میں سے بعض متاثر کن خواتین ہیں جن سے میں مستقبل میں ملنا چاہوں گی۔
اداکارہ کی پوسٹ کی گئی تصاویر میں نئی دہلی کے شاہین باغ میں احتجاج کرنے والی معمر خاتون بلقیس بی بی بھی موجود ہیں۔خیال رہے کہ بھارت میں شہریت کے متنازع مسلم دشمن قوانین کے خلاف احتجاج کرنے پر پولیس نے جامعہ ملیہ دہلی کے طلبا کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد شاہین باغ کے علاقے میں مسلم خواتین نے 101 روز تک پرامن دھرنا دیا تھا، بعد ازاں کورونا وائرس کے باعث پولیس نے زبردستی دھرنا ختم کروادیا تھا۔ان خواتین کی اکثریت گھریلو خواتین پر مشتمل تھی جن میں 82 سالہ بلقیس بی بی جنہیں بلقیس دادی بھی کہاجاتا ہے نے کافی شہرت حاصل کی۔ ستمبر میں امریکا کے مقبول جریدے ٹائم نے دنیا کے 100 بااثر افراد کی فہرست جاری کی تھی جس میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ دیگر چند بھارتیوں کے علاوہ بلقیس دادی بھی شامل تھیں۔