سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سال کے آخری روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت 350 روپے بڑھی گئی ، فی تولہ قیمت 1 لاکھ 14 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ایک سال میں سونے کی فی تولہ قیمت 25600 روپے یعنی 29 فیصد بڑھی ہے۔ایک سال میں 10 گرام سونے کی قیمت میں 21947 روپے اضافہ ہوا ہے جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی فی اونس قیمت ایک سال میں 372 ڈالر بڑھی ہے۔ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 24 فیصد بڑھی ہے۔فی تولہ سونا 350روپے بڑھ کر 114000روپے ہوگیا۔