پاکستان بار کونسل کے انتخابات ،غیر سرکاری نتائج میں عا صمہ جہا نگیر گروپ جیت گیا

Dec 31, 2020 | 18:05:PM
پاکستان بار کونسل کے انتخابات ،غیر سرکاری نتائج میں عا صمہ جہا نگیر گروپ جیت گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان بار کونسل کے انتخابات کے غیر سرکاری ، غیرحتمی نتائج آ گئے ہیں۔ عاصمہ جہانگیر گروپ نے میدان مار لیا ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق انتخابات میں پنجاب سے عاصمہ جہانگیر گروپ کی واضح برتری سا منے آئی جس میں احسن بھون ، اعظم نذیر تارڑ ممبر پاکستان بار کونسل کامیاب قرار پا ئے ہیں۔ احسن بھون گروپ نے پنجاب کی 11 میں سے نو سیٹوں پر کامیابی حاصل کر کے میدان مار لیا ہے۔ ملتان، غیر حتمی نتائج کے مطابق ملتان سے سابق وائس چیئرمین پاکستان بار مرزا عزیز اکبر بیگ اور وہاڑی سے پیر مسعود نے کامیابی حاصل کر لی۔ حامد خان گروپ کے بھی دو امیدوار کامیاب ہوگئے ہیں۔ پاکستان بار کونسل کے لئے ووٹنگ میں پنجاب کی کل 11 نشستوں کے لے 28 امیدوار مدمقابل تھے۔ احسن بھون گروپ نے اس مقابلے میں کامیابی حاصل کی۔ احسن بھون گروپ سے کامیاب ہونے والوں میں دو کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے۔ راولپنڈی سے قلب حسن اور حسن رضا پاشا شامل ہیں۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے ممبران پاکستان بار میں میں خود گروپ کو لیڈ کرنے والے والے محمد احسن بھون شامل ہیں۔ جیتنے والوں میں اعظم نذیر تارڑ ، عابد ساقی طاہر نصر اللہ وڑائچ ،چودھری عبدالحفیظ شامل ہیں۔ حامد خان گروپ سے شفقت چوھان اور اشتیاق اے خان نے بھی کامیابی حاصل کی ہے۔ پاکستان بار کونسل کے 23 ممبران کا انتخاب پانچ سال کیلئے کیا گیا ہے، اسلام آباد سے ایڈووکیٹ ہارون الرشید بلامقابلہ ممبر منتخب ہو چکے ہیں۔ بلوچستان کی ایک نشست پر مجموعی طور پر چار امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا ۔بلوچستان سے ایڈووکیٹ منیر کاکڑ سات الیکٹورل کالج میں سے چار ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔خیبرپختونخوا کی چار نشستوں پر کل گیارہ امیدوار آمنے سامنے تھے ،سید امجد شاہ، فہیم ولی، طارق آفریدی اور خوشدل خان پاکستان بار کے ممبر کی سیٹ جیتنے میں کامیاب ہوئے ۔سندھ سے کل چھ نشستوں پر مقابلہ تھا فاروق ایچ نائیک، شہادت علی اعوان، ریاضت علی سحر، شہاب سرکی، عابد زبیری اور یوسف لغاری پانچ سال کے لیے بطور ممبر منتخب ہوگئے۔ صوبہ پنجاب سے کل گیارہ نشستوں پر عاصمہ جہانگیر گروپ سبقت لینے میں کامیاب ہوگیا ۔ پنجاب سے ایڈووکیٹ احسن بھون، اعظم نذیر تارڑ، عابد ساقی کامیاب طاہر نصراللّٰہ، پیر مسعود چشتی,حفیظ الرحمن چودھری سمیت حسن رضا پاشا، مرزا عزیز اکبر، سید قلب حسن بھی کامیاب اشتیاق احمد خان اور شفقت محمود چوہان بھی ممبر منتخب ہونے میں کامیاب ہو گئے ریٹرننگ آفیسر اٹارنی جنرل خالد جاوید 5 جنوری کو کامیاب امیدواروں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔