حکمرانوں میں گرے لسٹ سے بچنے کی صلاحیت نہیں، عبدالغفور حیدری

Dec 31, 2020 | 18:03:PM
حکمرانوں میں گرے لسٹ سے بچنے کی صلاحیت نہیں، عبدالغفور حیدری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سیکرٹری جنرل جمعیت علمائے اسلام کا کہنا ہے کہ موجودہ حکمرانوں میں گرے لسٹ سے بچنے کی صلاحیت موجود نہیں، حکمران آئی ایم ایف کے غلام بن چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تحفظ مساجد و مدارس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام دینی مدارس کی پشت پر ہمیشہ کی کھڑی ہے۔پارلیمنٹ میں ہمیشہ اسلام سے متصادم قوانین پاس نہیں ہونے دیا ۔پارلیمنٹ میں بیٹھے علمائے کرام چوکیداری کررہے ہیں تاکہ اسلام سے متصادم کوئی قانون پاس نہ ہو۔
 عبدالغفور حیدری نے کہا کہ وقف املاک ایکٹ سینیٹ سے پاس نہیں ہوا ،پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے پاس ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر مدارس اور مساجد کو نہ بچا سکے تو ہمارے لیے لقمہ بھی حرام ہے۔ حکومت پر دباو ڈالا جائے وقف املاک ایکٹ واپس لے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ گرے لسٹ سے بچنے کے لیے حکمرانوں میں صلاحیت نہیں ہے۔موجودہ حکمران آئی ایم ایف کے خلام بن چکے ہیں۔ دینی مدارس کو چھیڑا گیا تحریک چلائیں گے۔ جمعیت علمائے اسلام بھر پور ساتھ دے گی ۔