تعمیراتی پیکج میں توسیع،پراجیکٹس شروع ہو چکے، عمران خان 

Dec 31, 2020 | 16:35:PM
تعمیراتی پیکج میں توسیع،پراجیکٹس شروع ہو چکے، عمران خان 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے تعمیراتی شعبے کیلئے پیکج دیا۔ ایف بی آرکے پاس186ارب کے کنسٹرکشن پراجیکٹس رجسٹرڈ ہوچکے۔ بڑے شہروں کےنئےماسٹرپلان بنارہے ہیں۔تعمیراتی پیکج میں ایک سال کی توسیع کردی گئی۔ پنجاب میں163 ارب کے پراجیکٹس شروع ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نےقوم سے  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں133ارب کے پراجیکٹس کی اپروول باقی ہے۔پہلی بارکم قیمت گھروں کو بینک فنانس کریں گے۔ تعمیراتی شعبے کیلئے بینکنگ سیکٹر378ارب روپے دے گا۔ 5مرلےکے گھرپر5فیصدجبکہ  10مرلے کےگھرپر7فیصدمارک اپ ہوگا۔ پہلے ایک لاکھ گھروں کو3لاکھ فی کس سبسڈی ملے گی۔شہروں کے پھیلاؤ سےپاکستان کوفوڈ سکیورٹی کامسئلہ پیداہوسکتاہے۔کراچی،لاہور،اسلام آبادمیں اگست تک لینڈریکارڈ ڈیجیٹائز ہوجائے گا ۔ہم نے صنعت کواٹھانےکافیصلہ کیاہے.