کورونا کی نئی قسم چین میں داخل۔۔ ایک مریضہ میں تصدیق

Dec 31, 2020 | 15:50:PM
کورونا کی نئی قسم چین میں داخل۔۔ ایک مریضہ میں تصدیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24نیوز)  چین نےحال ہی میں برطانیہ میں پائے  جانیوالے کورونا وائرس کے ملک میں پہنچنے کی تصدیق کردی اور سنٹر آف ڈزیز کنٹرول کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اس نئی قسم کے وائرس کی مریضہ شنگھائی کی 23 سالہ خاتون ہے جو 14 دسمبر کو برطانیہ سے واپس پہنچی تھی ۔ 

 تفصیلات کے مطابق علامات ظاہر ہونےاور برطانیہ کی سفری ہسٹری  کی وجہ سے وطن پہنچتے ہی خاتون کو ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا اور اس کا کورونا ٹیسٹ لیاگیا اس کی بیماری کی نوعیت ان مریضوں سے مختلف تھی جو اس سے پہلے شنگھائی اور وہان میں سامنے آئے تھے ۔ مزید ٹیسٹ کرنے پر پتہ چلا کہ یہ کورونا کی وہی قسم ہے جو اکتوبر سے برطانیہ میں پھیل رہی ہے ۔ 

یادرہے کہ کورونا وائرس کی برطانیہ میں سامنے آنیوالی نئی قسم کے بارے میں ماہرین کا خیال ہے کہ یہ زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے جس کی وجہ سے درجنوں ممالک نے برطانیہ کیساتھ آمدو رفت کا سلسلہ معطل کردیا تھا ۔ ان ممالک میں چین بھی شامل تھا جہاں گزشتہ سال پہلی مرتبہ کورونا سامنے آیا تھا۔