12 افراد نے نیب کی زد میں آکراپنی جان دی، نفیسہ شاہ

Dec 31, 2020 | 15:23:PM
12 افراد نے نیب کی زد میں آکراپنی جان دی، نفیسہ شاہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے کہا کہ سرکاری ملازمین سمیت ہر طبقہ نیب کی زد میں ہے۔  12 افراد نے نیب کی زد میں آکر خودکشی کی اور اپنی جان گنوا بیٹھے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں نفیسہ شاہ، عاجز دھامرا اور شہلا رضا نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شبلی فراز ہمیں حکومت کی کارکردگی بتا دیں۔اُنہوں نے کہا کہ یہ پٹرول بم گرانے والے ہیں ان کو یہ معلوم ہے کہ پی ڈی ایم میں کیا ہورہا ہے۔ پہلےحکومت کے اندرٹوٹ پھوٹ ہوئی پھر اتحادی الگ ہوئے جبکہ اختر مینگل ان کے اتحادی تھے۔

اُنہوں نے کہا کہ حکومت اپنے اتحادیوں کی فکر کریں پی ڈی ایم کی نہیں۔ حکومتی اتحادیوں سے رابطہ کریں یہ چئیرین اور سی ای سی کا فیصلہ ہے۔ سیاستدانوں کےخلاف پولیٹیکل انجینئرنگ کی جاتی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ کل پیپلزپارٹی کا وفد ایم کیو ایم سے ملا، مردم شماری پر ہم ایم کیوایم کے ساتھ کھڑے ہیں۔  انہوں نے مزیدکہا کہ پی ڈی ایم سیاسی اتحاد ہے جلد یہ مزید وسیع ہوگا۔ پی ڈی ایم میں میں شاگرد، کسان، تاجر، سول سوسائٹی سب ہوں گے۔سینٹ انتخابات میں حصہ لینے کا مقصد اٹھارویں ترمیم پر سمجھوتہ کرنا نہیں۔

عاجز دھامرا نے کہا کہ پی ڈی ایم اپنے مقاصد میں کامیاب ہوگئی ان کوخارجہ پالیسیوں کا علم نہیں۔پی ڈی ایم کی پالیسیوں کا معلوم ہے۔ لانگ مارچ شروع ہونے سے پہلے ہی ہم اپنی حکمت عملی میں کامیاب ہوگئے۔ نجومی کی پیشن گوئیوں سےتحریک ناکام نہیں ہوگی۔ اٹھارہویں ترمیم ختم کرنے کے لئے پارلیمنٹ میں دوتہائی اکثریت چاہیے۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف اس خوش فہمی میں نہ رہے کہ انہیں اکثریت ملے گی جس کسی پارٹی نے اٹھارہویں ترمیم پر سمجھوتہ کیا اس کا سیاسی جنازہ ہوگا۔ 

دوسری جانب شہلا رضا نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ بجلی کی قیمت بڑھے تو حکمران چور ہے۔ کابینہ نے مردم شماری کا جو کام کیا ہے وہ غلط ہے۔ مردم شماری کا کام کابینہ کا نہیں تھا۔