شدیددھند، حدنگاہ متاثر،لاہور سیالکوٹ موٹروے بند 

Dec 31, 2020 | 10:24:AM
 شدیددھند، حدنگاہ متاثر،لاہور سیالکوٹ موٹروے بند 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدیددھند کا راج ہے۔ حدنگاہ متاثر ہونے کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹروے بند کردی گئی ہے۔موٹروےایم ٹو اور ایم تھری بھی ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بند ہے۔

ترجمان موٹروے کے مطابق قومی شاہراہ پر ٹھوکر، چوہنگ، مراکہ، شام کی بھٹیاں اور مانگا منڈی میں دھند ہے۔قومی شاہراہ پتوکی، جمبر، پھول نگر میں بھی شدید دھند ہے جس کی وجہ سے قومی شاہراہ پر حد نگاہ 70 میٹر تک ہے۔ کالا شاہ کاکو سے مریدکے اور نارووال روڈ بھی دھند کی وجہ سے بند ہے۔ترجمان موٹروے کی جانب سے شہریوں کو فوگ لائٹس کا استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔