چمن: پاک افغان سرحد پر  لیویز اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ

Dec 31, 2020 | 10:18:AM
چمن: پاک افغان سرحد پر  لیویز اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)بلوچستان حکومت نے چمن میں پاک افغان سرحد سے ملحقہ علاقوں میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے جدید اسلحہ و آلات سے لیس 50 لیویز اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر کوئٹہ ڈویژن اسفند یار خان کی زیر صدارت اجلاس میں قلعہ عبداللہ، چمن بارڈر پر امن و امان کی صورتحال میں بہتری اور بارڈر مینجمنٹ کے حوالے سے امور پر غور کیا گیا۔اجلاس میں چمن بارڈر سے ملحقہ علاقوں میں امن و امان کی صورت حال بہتر کرنے کے لیے جدید اسلحے اور آلات سے لیس 50 لیویز اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ ان علاقوں میں موبائل پٹرولنگ کے لیے 40 پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ چمن بارڈر سے ملحقہ علاقوں میں ایک خصوصی مجسٹریٹ بھی تعینات کیا جائے گا جو کہ قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں رہتے ہوئے ان کے درمیان بھرپور تعاون کو یقینی بنائے گا۔اجلاس میں بارڈر پر باڑ لگانے کے حوالے سے علاقوں کا تعین کرتے ہوئے مکمل سروے کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے ہدایت دی کہ ان علاقوں میں قائم چیک پوسٹوں کی کارگردگی کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے۔