اٹلی سے آنیوالا جہاز بیٹی کے قاتل باپ کو لیکر واپس روانہ

Aug 31, 2023 | 22:56:PM
اٹلی سے آنیوالا جہاز بیٹی کے قاتل باپ کو لیکر واپس روانہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) اٹلی سے آنے والا خصوصی جہاز پاکستانی نژاد 18 سالہ بیٹی کے قتل میں ملوث ملزم شبر عباس کو لے کر واپس روانہ ہو گیا۔

اٹلی حکومت کی طرف سے ملزم کی حوالگی کے حوالے سے پاکستانی حکام کو بارہا درخواستیں کی گئیں تھی۔ اٹلی حکومت نے عدم تعاون پر پاکستانیوں کے لئے 1700 سے زائد تکنیکی ویزوں کو مؤخر کرنے کا بھی اشارہ کیا تھا۔ اٹلی حکومت کی طرف سے معاملے کی سنگینی پر وزیراعظم ہاوس بھی متحرک ہو گیا تھا ۔وزارت داخلہ ،ایف آئی اے اور پنجاب پولیس کو اٹلی حکام سے تعاون کی ہدایات دی گئی تھیں ۔

یہ بھی پڑھیں: وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق بیان جاری کردیا

ملزم کو اڈیالہ جیل سے ایف آئی اے کی خصوصی ٹیم ائیرپورٹ لے کر آئی۔ ملزم کی اٹلی  حکام کو حوالگی اور جہاز کے ٹیک آف کی خصوصی رپورٹ وزیر داخلہ کو بھجوا دی گئی۔ 2021 میں پاکستانی نژاد 18 سالہ لڑکی کے قاتل کا معاملہ ،والد کی گرفتاری کیلئے اٹلی حکومت متحرک ہو گئی۔

واضح رہے کہ اٹلی میں 2021 میں بچی کے قتل میں ملوث باپ کو واپس اٹلی لے جانے کے لئے خصوصی طیارہ پاکستان پہنچا تھا، پاکستان میں گرفتار شبر عباس کو اٹلی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ شبر عباس اور ان کی اہلیہ بچی کے قتل کے بعد واپس پاکستان بھاگ آئے تھے۔ اٹلی کے  وزیراعظم نے بھی قتل کی تحقیقات کیلئے ہر ممکن اقدامات کا اعلان کیاتھا۔ وزیراعظم ہاوس کی طرف سے ملزم کی حوالگی کیلئے ایف آئی اے اور متعلقہ اداروں کو ہدیات جاری کی تھیں۔

خیال رہے کہ مقتولہ ثمن عباس کو والدین کی طرف سے پاکستان میں اپنے رشتہ دار سے زبردستی شادی پر زور دیا جاتا رہا، ثمن عباس کو مبینہ طور پر قتل کر کے اس کی لاش چھپا دی گئی تھی جس کو پولیس نے تلاش کر لیا تھا، تحقیقات میں ثمن عباس کے والدین اور چچا پر قتل کا الزام تھا۔ اسی سلسلے میں شبر عباس کو اٹلی لے جانے کے لئے سرکاری جہاز بھجوایا گیا تھا۔