بجلی صارفین کے لیے بُری خبر 

Aug 31, 2022 | 11:09:AM
بجلی صارفین کے لیے بُری خبر 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 34 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

اس حوالے سے نیپرا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گا جبکہ یہ اضافہ جولائی کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: عدالت نے بجلی کے بلوں سے تنگ عوام کو بڑا ریلیف دے دیا

تفصیلات کے مطابق نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے 7 ارب 42 کروڑ روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑا۔ اس کے علاوہ ایل این جی کی قلت سے بھی 6 ارب 93 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ برداشت کرنا پڑا۔ 

یاد رہے کہ سی پی پی اے نے بجلی 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی۔