فیول ایڈجسٹمنٹ پر عدالتی فیصلہ: نیپرا نے بڑا اعلان کر دیا

Aug 31, 2022 | 11:02:AM
 لاہور ہائیکورٹ کے فیول ایڈجسٹمنٹ کے فیصلے پر نیپرا حکام نے بڑا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کا یہ فیصلہ چیلنج کریں گے
کیپشن: نیپرا حکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ کے فیول ایڈجسٹمنٹ کے فیصلے پر نیپرا حکام نے بڑا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کا یہ فیصلہ چیلنج کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:بڑی خبر: میٹرک کے سالانہ نتائج کا اعلان

نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ عدالت کا فیول ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ صرف ایک ماہ کے لئے ہے، فیصلہ جون کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے لئے ہے، اگر 103 ارب روپے نہ ملے تو بجلی کی پیداوار جاری رکھنا ممکن نہیں ہوگا۔

سی پی پی اے نے مزید کہا کہ یہ عالمی سطح پر فیول کی لاگت بڑھنے کا اثر ہے، عدالت کا یہ فیصلہ چیلنج کریں گے، ایندھن کی خریداری اور آئی پی پیز کو ادائیگیوں میں مسائل ہوں گے۔

 دوسری جانب نیپرا نے 4 روپے 34 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔ نیپرا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گا۔ اضافہ جولائی کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

نیپرا حکام کے مطابق میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے 7 ارب 42 کروڑ روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑا، ایل این جی کی قلت سے 6 ارب 93 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑا۔ سی پی پی اے نے بجلی 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی۔