برطانوی وزیر خارجہ کا نگران وزیراعظم کو فون، دہشتگرد حملوں کی مذمت

Sep 30, 2023 | 12:16:PM
برطانوی وزیر خارجہ کا نگران وزیراعظم کو فون، دہشتگرد حملوں کی مذمت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی نے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں مستونگ اور ہنگو میں دہشتگردی کے واقعات کی  شدید الفاظ میں مذمت کی۔

تفصیلات کے مطابق جیمز کلیورلی نے مستونگ اور ہنگو میں دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی اور معصوم جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی امید ظاہر کی،نگران وزیر اعظم نے یکجہتی کے اظہار پر سیکرٹری کلیورلی اور برطانیہ کا شکریہ ادا کیا اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے اور دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے اپنی حکومت کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

 علاوہ ازیں امریکا کی جانب سے بھی بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں ہونے والے خودکش حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع کی مذمت کی گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کیے گئے اپنے مذمتی بیان میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکا بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں ہونے والے خودکش حملوں کی مذمت کرتا ہے جن میں نمازیوں سمیت دیگر افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔