کوک سٹوڈیو کے گلوکار علی سیٹھی نے نیا اعزاز اپنے نام کر لیا

Sep 30, 2022 | 15:33:PM
فائل فوٹو
کیپشن: کوک سٹوڈیو کے گلوکار علی سیٹھی نے نیا اعزاز اپنے نام کر لیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستانی معروف گلوکار علی سیٹھی امریکی جریدے ٹائم میگزین کی سالانہ ’100 نیکسٹ‘ فہرست میں اپنا نام شامل کروانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔شہرہ آفاق امریکی جریدے ٹائم میگزین کی جانب سے ’100 نیکسٹ‘ فہرست جاری کی گئی ہے جس میں دنیا بھر کی 100 بہترین شخصیات کو شامل کیا گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق امریکی میگزین نے اس فہرست میں دنیا کے تمام خطوں سے 100 بہترین شخصیات، رجحانات بنانے والے (Trend setter)، رہنما، وکلاء اور میزبانوں کو شامل کیا ہے۔اس سال کی فہرست میں پاکستانی گلوکار علی سیٹھی کو بھی شامل کیا گیا ہے جو کہ پاکستانی میوزک انڈسٹری کے لیے ایک اعزاز کی  بات ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس کوک اسٹوڈیو میں علی سیٹھی اور گلوکارہ شَہہ گِل کی جانب سے گائے گئے گانے ’پسوڑی‘ نے دنیا بھر میں مقبولیت کے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔علی سیٹھی کے گانے پسوڑی کو یوٹیوب پر تاحال 400 میلن سے زائد بار دیکھا اور سنا جاچکا ہے۔

یاد رہے کہ ٹائم میگزین ’100 نیکسٹ‘ نامی فہرست ہر سال کی پہلی سہ ماہی میں جبکہ ’100 بااثر شخصیات‘ کی فہرست ہر سال کے وسط میں شائع کرتا ہے۔

ٹائم میگزین کی جانب سے ’پرسن آف دی ایئر، کڈ آف دی ایئر‘ کی فہرست بھی ہر سال کے اختتام پر شائع کی جاتی ہے۔