فیفا ورلڈ کپ: قطر جانے والے شائقین کے لیے بڑی خبر

Sep 30, 2022 | 10:18:AM
فیفا ورلڈ کپ: قطر جانے والے شائقین کے لیے بڑی خبر
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) قطر میں ورلڈ کپ دیکھنے آنے والے شائقین کے لیے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوانا لازمی نہیں ہوگا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قطر کی انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ نومبر میں فٹبال ورلڈ کپ کے لیے 10 لاکھ شائقین قطر آئیں گے۔

ان شائقین کے لیے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوانا لازمی قرار نہیں دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا چھٹا میچ آج کھیلا جائے گا

ہیلتھ گائیڈ لائنز کے مطابق 6 برس سے زائد عمر کے شائقین فٹبال کو قطر کی پرواز لینے سے قبل کورونا منفی آنے کی رپورٹ دکھانا ہوگی۔

قطر میں فیفا ورلڈ کپ 20 نومبر سے شروع ہوگا۔