ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس: وزیراعظم شہباز شریف عدالت میں پیش

Sep 30, 2022 | 09:53:AM
ایف آئی اے منی لانڈرنگ مقدمے میں وزیراعظم شہباز شریف لاہور کی سپیشل سینٹرل عدالت پہنچ گئے
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین سے) ایف آئی اے منی لانڈرنگ مقدمے میں وزیراعظم شہباز شریف لاہور کی سپیشل سینٹرل عدالت پہنچ گئے۔

لاہور کی سپیشل سینٹرل عدالت میں ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ وزیراعظم شہبازشریف عدالت پیش ہوئے جبکہ حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کر دی گئی۔

حمزہ شہباز نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ حمزہ شہباز کمر کی تکلیف کے باعث پیش نہیں ہوسکتے، عدالت سے استدعا ہے کہ حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔

وکیل امجد پرویز نے عدالت میں موقف اپنایا کہ ایف آئی اے خود کہتا ہے کہ سلمان شہباز رمضان شوگر ملز اور دیگر کمپنوں کے ایم ڈی ہیں، شہباز شریف کا خاندانی برنس سے کوئی عملی تعلق نہیں ہے، کئی صفحات پر مشتمل چالان میں شہباز شریف کا کوئی رول یا کردار ثابت نہیں ہوتا۔