ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی پہلی فتح، نیدرلینڈز کو شکست

Oct 30, 2022 | 15:28:PM
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی پہلی فتح، نیدرلینڈز کو شکست
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: ای ایس پی این کرک انفو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ میں پاکستان نے  نیدرلینڈز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پرتھ میں ہونے والے اس اہم میچ میں نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے ٹاس جیت کر قومی کپتان بابر اعظم کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔

نیدرلینڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 91 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اورنسیم شاہ نے ایک ایک، وسیم جونیئر نے دو جب کہ شاداب خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیے: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، نیوزی لینڈنے سری لنکا کو 65 رنز سے شکست دے دی

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ٹورنامنٹ کی پہلی وکٹ اوپنر اسٹیفن مائیبرگ کی صورت میں حاصل کی۔

پاکستان نے 92 رنز کا ہدف 14ویں اوور کی پانچویں گیند پر حاصل کیا، پاکستان کے کپتان بابر اعظم 4 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے جب کہ فخر زمان نے 20 رنز کی اننگز کھیلی۔

اس کے علاوہ محمد رضوان 49 اور شان مسعود 12 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

نیدرلینڈز کے خلاف میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی، مڈل آرڈر بیٹر حیدر علی کی جگہ فخر زمان پلیئنگ الیون کا حصہ بن گئے ہیں۔