عمران خان کلبھوشن کو  این آر او دینے کی کوشش کر رہے ہیں ، بلاول بھٹو 

Nov 30, 2021 | 17:12:PM
بلاول بھٹو ، عمران خان
کیپشن: بلاول بھٹو زرداری فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )  چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نےکہا کہ وزیر اعظم عمران خان بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو  کو این آر او دینے  کی کوشش کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت چلانے کیلئے کیا کرنا پڑیگا۔۔ شہبازشریف نےبڑا انکشاف کردیا

تفصیلات کے مطابق پشاور میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے  بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان بھارتی جاسوس کےوکیل بن رہےہیں،ہم پاکستان کےشہدااورعوام کی بہادری کوسلام پیش کرتے ہیں ۔چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین   مسلط کرنےکی کوشش کی جارہی ہے ،  ہم شفاف الیکشن چاہتےہیں اور ای وی ایم کومستردکرتےہیں۔ اوورسیز پاکستانیوں کے نمائندے پیپلزپارٹی کےساتھ ہیں، اوور سیز پاکستانیوں کےلیےالگ الیکٹورل کالج ہوناچاہیے، اوور سیز پاکستانیوں کیلئےالیکٹورل کالج کی تجویزدی تھی،  ای وی ایم اوورسیزکےووٹ کم کرنےکی کوشش ہے، ہم  ای وی ایم کوعدالتوں میں چیلنج کریں گے۔بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ حکومت کون ہوتی ہے از خود دہشتگردوں سے مذاکرات کرنے والی، مذاکرات کیلئے پارلیمان کواعتماد میں لینا چاہیے، دہشت گردوں سے بات چیت کوتسلیم نہیں کریں گے۔سانحہ اے پی ایس میں ملوث دہشت گردوں کے ساتھ حکومت چھپ چھپ کرمذاکرات کر رہی ہےانہوں نے کہا کہ ناکام ترین حکومت پاکستان کے مستقبل کے ساتھ کھیل رہی ہے، مذاکرات رات کے اندھیروں میں نہیں ہوتے پارلیمان کواعتماد میں لینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت جمہوری، انسانی ،معاشی حقوق پر ڈاکہ ڈال رہی ہے، آپ ہمارا ساتھ دیں ہم ان کی ساری سازشوں کوناکام کروائیں گے، عمران سرکار،آئی ایم ایف کی غلامی کررہی ہے، پی ٹی آئی حکومت ہرماہ پٹرول کی قیمتوں کوبڑھانے کا اعلان کر چکی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ماہانہ اضافے کورد کرتے ہیں۔ آنے والے دنوں میں گیس نہیں ہوگی حکومت کی نالائقی کی مذمت کرتے ہیں، کب تک ان کی نالائقی کا بوجھ اٹھائیں گے

بلاول نے مزید کہا کہ  کہ یہ ایسی قانون سازی کررہے ہیں پاکستان کے سٹیٹ بینک پاکستان نہیں عالمی اداروں کا غلام ہو گا، مرکزی بینک کو عالمی مالیاتی ادارے کا غلام بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، سٹیٹ بینک قوانین کورد کرتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ پچھلے تین سالوں میں پی ٹی آئی آئی ایم ایف ڈیل کی مخالفت کر رہے ہیں، آئی ایم ایف ڈیل عوام دشمن ڈیل ہے، پی ٹی آئی آئی ایم ایف ڈیل کا بوجھ عام آدمی اٹھارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کےاہم رکن نے اپنی ہی حکومت پرکرپشن کے الزامات لگا دیئے