شیخوپورہ،بس اور وین میں ٹکر،13 افراد جان سے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) شیخوپورہ میں دھند کے باعث بس اور وین میں ٹکر ، 13 افراد جان سے گئے،15سے زائد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق نارووال روڈ پر دربار میراں شاہ نارنگ منڈی میں تیز رفتار بس اور وین کے درمیان خوفناک تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں 13 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ15سے زائد زخمی ہوگئے،یہ افسوسناک حادثہ سڑک پر صبح سویرے دھند کے باعث پیش آیا، گاڑیاں مخالف سمت میں آ رہی تھیں، دھند کے باعث ایک دوسرے سے بری طرح ٹکرا گئیں۔
تصادم کے نتیجے میں وین کا سلنڈر پھٹنے سے مسافر وین اور بس سمیت تین گاڑیوں میں آگ لگ گئی جس کے باعث 7 افرا د موقع ہی پر جھلس کر جاں بحق ہو گئے اور 15 سے زائد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں، جن میں سے متعدد کی حالت تشویش ناک ہے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ بدقسمت مسافر بس نارنگ سے لاہور جا رہی تھی کہ لاہور سے نارنگ جانے والی مسافر وین سے دھند کے باعث ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں آگ لگ گئی۔ریسکیو 1122 نارنگ منڈی، مریدکے اور شیخوپورہ کی امدادی ٹیموں نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے حادثے کے زخمیوں کو آر ایچ سی نارنگ منتقل کیا ۔