' روک سکتے ہو تو روک لو'، جلسہ ہو کر رہے گا

Nov 30, 2020 | 10:42:AM
' روک سکتے ہو تو روک لو'، جلسہ ہو کر رہے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ووٹ چور حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی۔ ملتان میں جلسہ روکنے کیلئے غیر قانونی راستے اختیار کئے جا رہے ہیں، جہاں جہاں کنٹینر لگے ہیں وہیں جلسہ گاہ بنے گی، روک سکتے ہو تو روک لو،جلسہ ہوکر رہے گا۔

ترجمان پاکستان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سلیکٹڈ ووٹ چور ٹولہ جلسے روکنے کیلئے سر توڑ کوشش کر رہا ہے، انہوں نے کارکنوں پر لاٹھی چارج کیا، حکومت غیر قانونی راستے اختیار کر رہی ہے، ووٹ چوری کر کے آنیوالی حکومت ایسے ہتھکنڈے استعمال کرتی ہے، حکومت فسطائی رویہ اختیار کیے ہوئے ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا ،عوام نالائق ٹولے کے خلاف اپنا فیصلہ سنا چکے، جس جنگ کی آپ نے شروعات کی پی ڈی ایم اس کا اختتام کریگی۔

جلسہ ناکام بنانے کیلئے راستے بند کر دیئے گئے۔ کورونا میں اسد عمر، فردوس عاشق اور وزیراعظم خود جلسے کرتے ہیں، عمران خان کورونا کے پیچھے چھپنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم کا احتجاج پر امن ہے۔ پی ڈی ایم کے کسی بھی جلسے میں گملہ تک نہیں ٹوٹا۔انہوں نے کہا ہے کہ  ڈی چوک پر 126 دن کے دھرنے میں ہر طرح کی کال دی گئی، ہم تحریک انصاف کو سیاسی جماعت نہیں سمجھتے، یہ ایک فاشسٹ ٹولا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کے معصوم کارکنوں پر ریاستی دہشت گردی کی جارہی ہے، ڈھائی سال سے اپوزیشن کا گلا دبایا جارہا ہے، اگر یہ ٹولہ ووٹ لے کر آیا ہوتا تو ان میں خوف نہ ہوتا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ میں عمران خان کے رویے کی مذمت کرتی ہوں،  سلام پیش کرتی ہوں 10 گرفتار کیے تو 100 نکل آئے۔مریم اورنگزیب نے عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوروناوائرس  میں عمران خان ،اسد عمر ، فردوس عاشق اعوان نے جلسے کیے، کورونا کے پیچھے چھپنے والے عمران خان کے پاس وزیر صحت کوئی نہیں ہے۔اُن کا کہنا تھا  کہ کارکنان تمام رکاوٹیں ہٹا کر جلسہ گاہ پہنچیں، عوام جان چکی ملتان میں ریاستی طاقت استعمال کر کے دہشتگردی کی جارہی ہے۔