پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی تعلیم نسواں کیلئے خیرسگالی سفیر مقرر

May 30, 2024 | 22:00:PM
پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی تعلیم نسواں کیلئے خیرسگالی سفیر مقرر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وفاقی حکومت نے کوہ پیما نائلہ کیانی کو لڑکیوں کی تعلیم کےلئے خیرسگالی سفیر مقرر کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت نے خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی کو ایک اور اعزاز سے نواز دیا، وفاقی حکومت نے نائلہ کیانی کو لڑکیوں کی تعلیم کےلئے خیرسگالی سفیر مقرر کیا ہے۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے نائلہ کیانی کا کہنا ہے کہ خواتین کی تعلیم کےلئے خیرسگالی کا سفیر مقرر ہونا اعزاز ہے، ترقی کے لیے واحد راستہ تعلیم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سائیکل پر لاہور پہنچنے والا جرمن سیاح ہسپتال داخل،ڈاکٹروں نے اہم مشورہ دیدیا

واضح رہے نائلہ کیانی 8 ہزار میٹر سے بھی بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی واحد پاکستانی خاتون ہیں۔