ملک بھر میں موسم کی صورتحال

Mar 30, 2023 | 11:52:AM
ملک بھر میں موسم کی صورتحال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) خیبرپختونخوا، پنجاب، اسلام آباداور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پرژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا میں پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، باجوڑ، کرم، وزیرستان، کوہاٹ، کرک میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

 بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، بونیر، کوہستان، شانگلہ، ہری پور اور ایبٹ آباد میں بھی تیز  ہواؤں  اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ بلند پہاڑوں پر برفباری ہونے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  لاہور ہائیکورٹ: غداری کے قانون کی شق 124 اے کو آئین سے متصادم قرار

جبکہ دوسری جانب شہر قائد میں مطلع ابر آلود رہے گا اورشام میں کہیں بوندا باندی تو  کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے۔موجودہ درجہ حرارت 25.4 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ آج رات کم سے کم درجہ حرارت 22.8 ڈگری سینٹی گریڈ جانے کا امکان ہے۔ جنوب مغربی سمت سے ہوا کی رفتار 5 ناٹیکل مائل ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 62 فیصد ہے۔