شدید بارشیں: بولان ندی میں سیلابی ریلہ عارضی پل بہا لے گیا

Mar 30, 2023 | 10:33:AM
شدید بارشوں کی وجہ سے بولان ندی میں طغیانی کے باعث سیلابی ریلے سے عارضی پل بہہ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) شدید بارشوں کی وجہ سے بولان ندی میں طغیانی کے باعث سیلابی ریلے سے عارضی پل بہہ گیا۔

ڈی سی کچھی بولان سید سمیع اللہ آغا نے کہا ہے کہ عوام الناس اور مسافر حضرات سبی کوئٹہ روٹ پر سفر سے گریز کریں، شدید بارشوں کے بعد بولان ندی میں سیلابی صورتحال ہے۔

ڈپٹی کمشنر کچھی نے کہا کہ پچھلے سال پنجرہ پل بھی سیلاب سے بہہ گیا تھا، عارضی راستہ بھی سیلابی ریلے کی نظر ہوچکا ہے، ابھی بھی بولان ندی میں سیلابی ریلہ جاری ہے۔

سید سمیع اللہ آغا کا کہنا تھا کہ پانی کا بہاؤ زیادہ ہے، عارضی راستہ بحال کرنے میں 24 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔