پنجاب کا وزیر اعلیٰ کون۔۔لندن میں ن لیگ اور ترین کی مشاورت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)لمحہ بہ لمحہ بدلتی سیاسی صورتحال میں نئے موڑ آرہے ہیں۔وفاق میں اکثریت کھونے کے بعد عمران خان اپنے تئیں کوششوں میں مصروف ہیں ادھر پنجاب کی سیاست بھی گرم ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کا استعفا گورنر چودھری سرور کو موصول ہو گیا ہے امکان ہے کہ اسے جلد منظور کر لیا جائے گا۔اسی سلسلے میں نامزد وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی اپنے لئے ووٹ اکھٹے کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔علیم خان گروپ نے کھل کر ان کی مخالفت کی اور اپوزیشن کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کردیا ہے۔پنجاب اسمبلی میں دوسری بڑی جماعت مسلم لیگ ن بھی اسی سلسلے میں کوششوں میں مصروف ہے۔اسی تناظر میں لندن میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے عمران خان سے ناراض جہانگیر ترین سے رابطہ کیا۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماﺅں میں آدھ گھنٹے بات چیت ہوئی۔اس موقع پر دونوں رہنماﺅں نے وفاق اور خصوصی طور پر پنجاب کی سیاسی صورتحال اور وزیر اعلیٰ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ذرائع کے مطابق ترین گروپ اور علیم خان گروپ اپوزیشن کی جانب ہی رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں۔ حکومت کی تبدیلی ۔۔اپوزیشن کی عمران خان کو چیئرمین پی اے سی بننے کی پیشکش