فوادچودھری کے کزن بھی اپوزیشن میں شامل ہو گئے 

Mar 30, 2022 | 19:18:PM
وفاقی وزیر ،فواد چودھری، کزن فرخ الطاف، اپوزیشن میں شامل
کیپشن: فواد چودھری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فوادچودھری کے کزن فرخ الطاف بھی اپوزیشن میں شامل ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہاﺅس اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کااجلاس جاری ہے، اجلاس میں پی ٹی آئی کے منحرف ارکان اسمبلی راجہ ریاض، نواب شیر،نور عالم خان ،امجد کھوسہ، ڈاکٹر افضل ڈھانڈلہ شریک ہیں، اجلاس میں پی ٹی آئی کے رمیش کمار ،ڈاکٹر عامر لیاقت بھی شریک ہیں۔
وفاقی وزیر فوادچودھری کے کزن فرخ الطاف بھی اپوزیشن میں شامل ہو گئے ،فرخ الطاف سندھ ہاﺅس میں منعقدہ اپوزیشن اجلاس میں موجود تھے ،ان کے علاوہ بی این پی اخترمینگل، ن لیگ کے سعد رفیق ،عطاتارڑاور دیگر شریک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ ہاﺅس میں اپوزیشن کا اجلاس، پی ٹی آئی کے کون کون سے ارکان شامل ؟ تفصیلات سامنے آگئیں